بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.8°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

لیاری میں غیر محفوظ عمارتیں خالی کروالی گئیں، متاثرہ خاندانوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، شرجیل میمن

Thursday, 10 July, 2025

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے، ایک کو گرانے کا کام جاری ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، نئے ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کو 15دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر و تحفظ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت، سندھ الیکٹرک پالیسی 2024 اگلے ماہ متعارف کروانے جا رہی ہے، صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے نوری آباد، دھابیجی صنعتی زونز میں بجلی پر فی یونٹ 18 روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ نے سی ویو پر گندے پانی کے اخراج کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں