بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 25 ذوالحجۃ 1447

لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ، مجیب تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے

Tuesday, 5 September, 2023

کراچی: افغانستان کے مجیب الرحمان لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ ہونے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔بنگلہ دیش سے اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں مجیب الرحمان نے تسکین احمد کو چھکا جڑا مگر بیٹ کو لہرانے کے دوران کریز میں اتنا پیچھے چلے گئے کہ پاؤں اسٹمپس پر جالگا، اس طرح وہ ہٹ وکٹ پر وکٹ گنوا بیٹھے۔اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں مجیب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تھے، تب انھوں نے 64 رنز اسکور کیے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں