بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 25 ذوالحجۃ 1447

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

Wednesday, 5 June, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے فاٹا انضمام کی رقم سے متعلق سوال کیا۔فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینہ کی ریاست بنانے والوں کو بتائیں اگر انہوں نے امانت میں خیانت نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی یونیورسٹیوں کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا جب کہ کے پی میں صحت کا شعبہ بھی بری حالت میں ہے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لیے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو کھانے پر بھی مدعو کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں