بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 41.9°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

عوام کا عید کا تیسرا روز بھی بھرپور گزارنے کا پلان، سیرسپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام

Wednesday, 2 April, 2025

لاہور:ملک بھر میں عیدالفطر کا آج تیسرا روز ہے، لوگ خوشیاں منا رہے ہیں اور گہما گہمی عروج پر ہے۔عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے، بچوں کی موج مستی آج بھی جاری ہے، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کر لئے، کوئی چڑیا گھر میں جانور کو دیکھ کر تو کوئی پارک میں جھولے جھول کر لطف اندوز ہو رہا ہے۔
عید کے دوسرے روز خواتین اور بچوں سمیت سب عید کی خوشیوں میں مگن رہے، سیر سپاٹوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹس کا رخ کیا، کسی نے کڑاہی منگوائی تو کسی کو سجی پسند آئی، کسی نے باربی کیو پر تو کسی نے آئس کریم پر ہاتھ صاف کئے۔میٹھی عید کے آخری روز بھی خوب کھابوں، سیر سپاٹوں، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں