بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

عامر خان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں، گورنر سندھ

Friday, 3 March, 2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عامر خان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔گورنر سندھ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی کھانے کی دعوت پر ان کی رہائش فیڈرل بی ایریا پہنچے، انہوں نے عامرخان کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عامر خان بھائی کی دعوت پر یہاں آیا ہوں۔ سیاسی معاملات اور پیپلز پارٹی سے متعلق بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی سے گلے شکوے ہیں ان پر بھی بات ہو گی۔ یاد رہے کہ عامر خان نے کچھ روز قبل گورنر ہاو?س میں گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی۔ دریں اثنا گورنر سندھ نے کہا کہ عامرخان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کیے وعدوں سے متعلق تشویش ہے۔ عامر خان نے کہا کہ گورنر صاحب کا شکرگزار ہوں وہ میرے گھر تشریف لائے۔ شہری علاقوں میں ہونے والی محرومیوں پر بات چیت کریں گے۔ عامر خان نے کہا کہ گورنر صاحب ہر کام میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ہمارے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ میری جانب سے کبھی کسی کے لیے کوئی بری بات نہیں کی گئی۔ کراچی کی صورتحال میں ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں