بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.4°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

شیخ رشید کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم

Wednesday, 29 November, 2023

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔بعدازاں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پتہ چلے گا کہ مجھ پر کتنے کیسز ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کر رہے ہیں، اصل مسئلہ معاشی ہے، حالات لوگوں کے قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں