بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 27.3°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

شاداب کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

Tuesday, 14 March, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے شاداب خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے کپتان منتخب ہونے پر مبارک ہو۔شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر شاداب خان جیسے نوجوان کو قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے میں پُرجوش ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں