بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.4°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن ، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کرگیا

Tuesday, 3 December, 2024

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں