بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 25 ذوالحجۃ 1447

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی

Wednesday, 23 April, 2025

ملک میں کئی روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 31 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھا 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے ہوگیا۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھا 116 ڈالر کم ہو کر 3338 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں