بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.1°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ، وزیراعظم

Tuesday, 7 May, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ میں تمام متعلقہ وزرا اور حکام کو دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس طرح پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے مجھے فخر محسوس ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد نے بتایا کہ ہم خوشی سے واپس جا رہے ہیں، جا کر بتائیں گے کہ ہم نے پاکستان میں نیا دور دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنے دورے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں تمام وزرا کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، تمام وزرا نے بہترین کام کیا، اللہ آپ کو ہمت، توانائی اور ملک کی خدمت کا موقع دے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں