بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.8°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

خیبر پختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو خط

Monday, 10 June, 2024

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبے ختم کرنے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سالانہ پلاننگ کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی، پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا۔خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، جاری منصوبوں کو واپس لینا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبے بند کرنے سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں