بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 25 ذوالحجۃ 1447

حکومت پاکستان آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے،امریکا

Thursday, 27 June, 2024

امریکا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا زور دیا گیا ہے۔وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئینی، بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے ایوان زیریں میں پاکستان کے حالیہ انتخابات سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے گزشتہ روز پاکستان کے حالیہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں 368 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف 7 ووٹ آئے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، انٹرنیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات میں تعطل قابل مذمت ہے، 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں