بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.5°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

Friday, 22 November, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ، حکم نامے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ دوران سماعت ملزمان راجا راشد حفیظ، واثق قیوم، راجا خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلا سردار مصروف، مرتضی طوری، زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں، کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور، فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں