بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

توشہ خانہ کیس ٹو ، عمران اور بشریٰ کی درخواست بریت خارج

Thursday, 14 November, 2024

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔اس سے قبل 12 نومبر کو توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔12 نومبر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ 12 نومبر سے قبل ہونے والی سماعت میں دونوں کی بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں