بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.4°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

بھارت کی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی، دفتر خارجہ

Wednesday, 20 September, 2023

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈین سکھ شہری کے قتل سے ثابت ہوا کہ بھارت کی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی، پاکستان توقع کرتا ہے کہ ہمارے شہریوں اور کشمیریوں کے تحفظ کو بیرون ممالک حکومتیں یقین بنائیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق نگران وزیر خارجہ کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے تمام معاملات اور افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کینیڈا میں سکھ شہری کے قتل کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ترجمان کے مطابق کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی ہے، گذشتہ برس دسمبر میں پاکستان نے ڈوزئیر جاری کیا تھا، اس ڈوزئیر میں بھارت کی لاہور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے گیے تھے، بھارت کی جانب سے کینیڈین سکھ شہری کے کینیڈا میں قتل سے بھارتی قتل عام کا دائرہ کار دنیا میں پھیل گیا ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ پاکستانی شہریوں اور کشمیریوں کے تحفظ کو بیرون ممالک حکومتیں یقین بنائیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانیوں اور کشمیریوں کے تحفظ کے لیے میزبان حکومتیں اقدامات کریں، واشنگٹن میں ہمارے سفیر کی امریکی کانگریس مین و سینیٹرز سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پاکستان اور آئی ایم ایف بورڈ کے درمیان ہوئے، ان مذاکرات میں متعدد شراکت دار شریک رہے، ان مذاکرات پر انٹرسیپٹ کی رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں