بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

بھارتی چینلز کو ایوان کا کلپ نہیں دینا چاہتے، عطا تارڑ کا عمر ایوب کو جواب

Tuesday, 6 May, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے۔ عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے بیان پر جواب دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے اور بھارت کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ پاکستان تقسیم ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت آہستہ آہستہ بند گلی میں جا رہا ہے، گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا لیکن بھارت کی مہم جوئی کا وہ جواب دیا جائیگا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔ عمر ایوب نے قومی اسمبلی کی گئی گزشتہ روز کی اپنی تقریر نہ دکھائے جانے پر شکوہ کیا اور کہا کہ ان کی تقریر گزشتہ روز کٹ کر دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہماری آواز پسند نہیں تو ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کرانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا، سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی اور ڈی جی میڈیا کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی تقریر میں جو الفاظ حذف کرنا ہوئے ، وہ کرکے آپ کو تقریر دے دی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں