بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 22.1°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنی تاریخی فتوحات معرکۂ حق اور پاک فوج کے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Monday, 11 May, 2026

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے مسلسل دو فتوحات حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دی، جہاں کاشف خان نے دونوں گول اسکور کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے میکسیکو کو 0-5 سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔
کاشف خان — 2 گول، عیسیٰ خان — 2 گول، شاہد انجم — 1 گول۔
ان تاریخی کامیابیوں کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنی فتوحات معرکۂ حق اور پاکستان کی مسلح افواج کے نام کرتے ہوئے ان کی قربانیوں، بہادری اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
میچوں کے بعد ٹیم لیڈر ریحان طاہر نے کہا:
“یہ فتوحات پوری پاکستانی قوم کے نام ہیں۔ ہم اپنی کامیابیاں معرکۂ حق اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، جن کی قربانیاں اور خدمات ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ فخر اور حوصلہ ہیں۔”
ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے عزم، اتحاد اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم پاکستان کے نوجوانوں کی امید، صلاحیت اور حوصلے کی بہترین نمائندہ ہے۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اب اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے اور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ پوری قوم کی دعائیں اور حمایت ان کے ساتھ ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں