بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 28.9°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن سے روک دیا

Monday, 31 October, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن سے روک دیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کےآغاز پر جسٹس عامر نے سوال کیا کہ آپ نےاضافی دستاویزات جمع کرانےکی کوئی درخواست بھی جمع کرارکھی ہے؟ اس پر علی ظفر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا جاری نوٹی فکیشن جمع کرانے کی درخواست دی ہے، عمران خان کوبطوررکن اسمبلی نااہل قراردےکرڈی سیٹ کیا گیاعمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کررہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں