بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.1°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

اب مقررہ مدت کے اندر عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

Sunday, 22 December, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا ڈیفنس میگا سینٹر کے اچانک دورے کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل کے بارے میں پوچھا جس پر شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیے، انہوں نے نادرا سینٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں، کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں