بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.5°C
Tuesday, 09 June 2026 | پاکستان: 24 ذوالحجۃ 1447

آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع

Thursday, 26 December, 2024

حادثے کے شکار ہونے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے کی وجہ سے اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے۔ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی کوشش کی، تیسری بار لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دھماکے کی آواز سنی۔دوسری جانب آذر بائیجان نے مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے، مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا جارہا تھا۔ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں